بھارت کی باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلم حیرت انگیز طور پر آسکرز کی فہرست میں شامل
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سوریہ کی فلم ’کنگووا‘ آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم ’کانگووا‘ ایسی فلم ہے جس کو 2024 میں ریلیز کے بعد باکس آفس پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں فلم کے شور شرابے والے بیک گراؤنڈ میوزک اور دیگر اداکاروں کے کم اسکرین ٹائم پر شائقین نے شکایات کیں وہیں حیران کن طور پر اس فلم نے ایک خاص اعزاز حاصل کر لیا ہے، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
جنوبی بھارتی مشہور اداکار سوریا کی فلم ’کانگووا‘ کو آسکر 2025 کے اُمیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ سرُتھائی شیوا کی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آسکر 2025 کے لیے مختلف ممالک کی فلم انڈسٹری کی 323 عالمی فلموں کے ساتھ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔