شاہ رخ خان کا مونالیزا چوری کرنے کا انوکھا انداز، پراسرار ویڈیو وائرل
بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک اور حیرت میں ڈال دیا۔
حالیہ پرومو ویڈیو میں، انہوں نے اپنے بیٹے آریان خان کے ہائی اینڈ اسٹریٹ ویئر برانڈ ڈی یاول ایکس کے نئے کلیکشن کے لیے ایک پراسرار پیغام دیا ہے، جس میں انہوں نے 2025 میں ایک "ماسٹرپیس" کا وعدہ کیا ہے۔
یہ پرومو، جو شاہ رخ نے اپنے X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا، 12 جنوری 2025 کو لانچ ہونے والے ڈی یاول ایکس 3 کلیکشن کے تخلیقی کیمپین کا حصہ ہے۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان ایک چالاک چور کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، جو ایک میوزیم میں داخل ہو کر لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور مونالیزا کو ڈی یاول ایکس کے جدید جیکٹ سے بدل دیتے ہیں۔