بالوں کا سب سے بڑا عطیہ کرنے کا ریکارڈ

بال لٹل پرنسز ٹرسٹ نامی ادارے کو عطیہ کیے گئے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے سب سے بڑا بالوں کا عطیہ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کےمطابق 38 سالہ رتھ ٹرپ نے خواتین کی کیٹیگری میں 5 فٹ اور 7 انچز لمبی بالوں کی چوٹی دی لٹل پرنسز ٹرسٹ کو عطیہ کر کے یہ ریکارڈ حاصل کیا۔

دوسری جانب 37 سالہ جیک ڈریور نے مردوں کی کیٹیگری میں 2 فٹ اور 11 انچ لمبی چوٹی اس ہی خیراتی ادارے کو عطیہ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

لٹل پرنسز ٹرسٹ عطیہ کیے گئے بالوں کو استعمال کر کے ان بچوں کے لیے وگ بناتی ہے جن کا کینسر کا علاج چل رہا ہوتا ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }