وفاقی حکومت کے خرچوں اور حجم میں کمی لارہے ہیں، وزیرخزانہ

سینیٹر محمداورنگزیب کا کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پائیدار نمو کی طرف لے جانے میں اسٹاک مارکیٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی سے ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے جبکہ ہم وفاقی حکومت کے خرچوں اور حجم میں کمی لا رہے ہیں جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیرخزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی سے ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ایس بی اے اور توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا بنیادی مقصد کلی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنا اور اسے برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کی طرف لے جانا تھا جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اقدامات ہورہے ہیں، کسٹم میں فیس لیس انٹر ایکشن کا نظام وضع کیا جا چکا ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد ہور ہاہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی کیلیے جامع ایجنڈے کے تحت کام جاری ہے، قرضوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کے خرچوں اورحجم میں کمی لارہے ہیں، 42وزارتوں اور400منسلک اداروں کا جائزہ لیا جا رہاہے۔یہ عمل بتدریج آگے بڑھا رہے ہیں اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹیکسیشن کے حوالے سے مسائل کوحل کرلیا جائیگا، وزارت خزانہ اس حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفرخ سبزواری نے کہا کہ کلی معیشت کے استحکام اور پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے، ہم اپنے چینی شراکت داروں کے بھی مشکورہیں، چینی اسٹاک ایکس چینجز کے ساتھ ہماری بہترین شراکت داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے تین اسٹاک ایکس چینجز سے ایم اویوز پر دستخط کیے ہیں اور ہمارے درمیان تکنیکی معاونت کاسلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے ایک سال میں 80فیصد کا ریٹرن دیا ہے جو مارکیٹ کی بہترین کارگردگی کی عکاسی کر رہا ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے بہترین کارگردگی دکھائی ہے جبکہ اس وقت بھی مارکیٹ میں بہت گنجائش موجود ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }