ہماری شادیاں دیکھ کر لگتا ہے پاکستان امریکا کو قرضہ دیتا ہے، خالد انعم
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی خراب معاشی صورتحال اور عوام کے متضاد رویوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طنزیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شادیوں پر بے تحاشہ پیسہ برباد کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرض دیتا ہو۔