اداکارہ پریانکا چوپڑا آسکر کیلئے نامزد
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم مارچ میں ہونے والے آسکر ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے.
’انوجا‘ دہلی میں فلمائی گئی ایک مختصر فلم ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں بچوں سے مشقت (چائلڈ لیبر) اور تعلیم کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم شارٹ فلم فیسٹیول میں ’لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ‘ جیت چکی ہے۔