آج کا دن کیسا رہے گا؟
حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آج آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اپنا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ مشکلات کو ٹالنے کےلیے صدقہ دیجیے۔ غصہ کم کریں۔ بے روزگار افراد کے لیے خوشخبری کا امکان ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
تعلقات میں کشیدگی آسکتی ہے۔ لوگوں پر آنکھیں بند کرکے اعتبار نہ کیجئے۔ مطلب پرست افراد دھوکا دے سکتے ہیں اور دل دکھا سکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے زبردستی کے تعلقات سے خود کو دور کیا جائے۔ خاندانی معاملات کے جھگڑوں میں خاموشی اختیار کریں۔ بولیں گے تو پرانی باتوں کے کھلنے کا اندیشہ ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
پریشانیوں کے دن کم رہ گئے ہیں۔ مشکلات ختم ہوجائیں گی بس صبر کا دامن تھامے رکھیں۔ جن لوگوں کو اپنے روزگار میں مشکلات کا سامنا ہے وہ جلد آسانیاں محسوس کریں گے۔ آج کا دن بہتری کی جانب اشارہ کررہا ہے۔ قریبی دوستوں سے ملنا اور مشورہ کرنا مفید ہوگا۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
اگر کچھ معاملات خراب ہیں تو ان کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ دماغ پر کنٹرول رکھنا ضروری ہے۔ ناامیدی کے خیالات سے پیچھا چھڑائیے۔ حالات نارمل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن آخر سب کچھ بہتر ہوجائے گا۔ عبادات میں دل لگایئے اور صدقہ دیجیے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
لوگوں سے بحث انھیں آپ کا مخالف بناسکتی ہے، فی الحال آپ کی بات انھیں سمجھ میں نہیں آئے گی اس لیے خاموشی اختیار کرنا بہتر رہے گا۔ مباحثے سے گریز کیجیے اور اپنی تعلیم اور روزگار کی جانب توجہ مرکوز رکھیں۔ شادی شدہ خواتین اپنے شوہر اور بچوں پر زیادہ توجہ دیں۔ شوہر سے کسی معاملے پر الجھنے سے بہتر خاموش رہنا ہے۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
محبت کے معاملات موافق حالات میں نہیں۔ کسی بے وفا سے دل لگانے سے بہتر ہے خود پر دھیان دیا جائے۔ اپنی تعلیم اور کاروبار پر دھیان دیجئے۔ مایوس نہ ہوں، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن بہتری کی امید ہے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
خود کی طرف سے لاپرواہی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ آپ کو اب اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ بڑے اور اہم فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ ہر معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینے کی عادت مناسب نتائج نہیں لائے گی۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ رکے ہوئے معاملات پر پیش قدمی کریں اور آج ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھیں۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
خود پر مزید کاموں کا بوجھ مت ڈالیں، جو کام پہلے سے رکے ہوئے ہیں انھیں پورا کرکے نتائج حاصل کریں۔ آج کے دن بہتری کے اشارے ہیں، اس لیے خوشخبری کی امید ہے۔ ہر معاملے میں توکل اختیار کرنے کی عادت پریشانیوں سے بچا سکتی ہے۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
مایوسی کے دن ختم ہونے والے ہیں، جن معاملات کو لے کر آپ پریشان تھے ان کا اچھا حل نکل آئے گا۔ اضافی آمدنی ہوسکتی ہے۔ مثبت سوچ کو ذہن میں جگہ دیجئے، معاملات میں زیادہ فکرمند ہونا مناسب نہیں۔ جن کے ساتھ دل ملتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزاریئے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
جن معاملات پر آپ پریشان ہیں دراصل ان کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔ صدقہ دیجئے اس سے سکون ملے گا۔ اپنوں سے اختلافات ہوسکتے ہیں اس لیے محتاط رہیے۔ پیار و محبت سے پیش آنا ہی بہترین طرز عمل ہے۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
پریشانی کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ جو لوگ مشکلات کا باعث بن رہے تھے وہ خود درمیان سے ہٹ جائیں گے اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ آج کا دن بہت اچھا ہے۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔ فیملی سے ساتھ آؤٹنگ کا پروگرام بہتر ہوگا۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آپ کی اپنی غلطیاں ہی معاملات بگاڑنے کا باعث بن رہی ہیں، خود کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔ توبہ اور رجوع کا در ہمیشہ کھلا ہے۔ واپسی مزید بگاڑ سے بہتر ہے۔ جو ہوچکا اسے بدلا نہیں جاسکتا لیکن آگے کے معاملات آپ کے اپنے ہاتھ میں ہیں۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ لیجئے۔ تعلقات کی خرابی کو لچک دکھا کر درست کیا جاسکتا ہے۔