پسوڑی گرل شے گِل کا اصلی نام کیا ہے؟ گلوکارہ کا انکشاف
پاکستان کی مشہور گلوکارہ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام انوشے بابر گل ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔
گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا نِک نام ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔