7 جنوری سے لاپتا بچے کا تاحال سراغ نہیں ملا

بچہ معمول کے مطابق مدرسے گیا تھا تاہم واپس نہیں لوٹا، والد

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 جنوری کو لاپتا ہونے والے بچے کا سراغ تا حال نہیں مل سکا۔

نارتھ کراچی بلال کالونی پولیس نے 3 روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے والد حسن پرویز کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مدعی نے بیان میں بتایا کہ وہ بیت العنم اپارٹمنٹ سیکٹر فائیو کے نارتھ کراچی کا رہائشی ہے۔ مغوی 7 سالہ صارم ولد محسن پرویز مدرسہ تعلیم القرآن محمدی مسجد اندرون بیت العنم فلیٹ کا طالبعلم ہے۔

بچے کے والد کے مطابق وہ جنریٹر مکینک ہے۔ اس کا درمیانہ بیٹا محمد صارم 7 جنوری 2025 دن ڈھائی بجے مدرسے گیا تھا ۔ بچہ روزانہ تین بجکر 40 منٹ پر مدرسے سے واپس گھر آجاتا تھا لیکن اس روز جب شام 5 بجے تک گھر واپس نہیں آیا تو اس کی اہلیہ نے فون کر کے صارم کے گھر نہ پہنچنے کے بارے میں بتایا جس پر وہ فوری طور پر گھر پہنچا۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ صارم کے مدرسے گیا جہاں اس نے مولانا محمد عرفان قاری سے صارم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ صارم 3 بجکر 40 منٹ پر چھٹی کر کے گھر جا چکا ہے۔ وہ مدرسے سے واپس آرہا تھا کہ اچانک اس نے مسجد کےاندر سیڑھیوں پر صارم کے دستانے پڑے دیکھے جس پر وہ بے حد پریشان ہوگیا۔ گھر آکر پڑوس اور محلے کے دیگر گھروں اور رشتے داروں میں معلومات کرنے کے بعد جب صارم کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا تو وہ رپورٹ درج کرانے بلال کالونی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔

مدعی کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم شخص یا اشخاص نے اغوا کیا ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }