کوہ سلیمان کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
کوہ سلیمان کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پہاڑ کے دامن میں چار مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المر کلاں میں آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، آگ کے شعلے تحصیل ہیڈکوارٹر درہ زندہ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران آگ کئی کلومیٹرز تک پھیل چکی ہے۔
آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ آگ سے جنگل کے چرند و پرند کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
علاقہ درہ زندہ میں ابھی آگ بجھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں دیکھے جا رہے۔