عمران خان کیخلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان
عمران خان کے خلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کے لیے ای سی پی کی جانب سے 15 جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔