فیکٹ چیک: ایلون مسک روبوٹ سے بال کٹوانے لگے، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
ایلون مسک ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ایسے ہی ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک روبوٹ سے بال کٹوا رہے ہیں۔
ویڈیو میں روبوٹ حجام نہ صرف ایلون مسک سے یہ پوچھتا ہے کہ وہ کس قسم کے بال کٹوائیں گے بلکہ ان کے ساتھ خوش گپیاں بھی کرتا نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹک حجام بڑی مہارت سے قینچی چلاتے ہوئے ایولن مسک کے بال تراش رہا ہے اور اس کی حرکات بالکل انسانوں جیسی ہیں۔