پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

اسٹیڈیم میں کن انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا؟ تفصیلات جاری

لاہور:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر شروع ہوگی۔


دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہٰی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کے لیے پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اَپ میچ کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ ملتان میں درج ذیل ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے:

ایریا آفس، قذافی چوک، گلگشت، مال روڈ، گلشن مارکیٹ، بوسن روڈ، واپڈا ٹاؤن، ممتاز آباد، چونگی نمبر 1، گارڈن ٹاؤن اور چوک رشید آباد۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }