وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر صوبائی وزیرکا بیان آگیا
سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029 تک وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے۔
کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماٸش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کرواٸی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری آٸی ہے اور مزید بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیے۔