مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق قرار

دونوں کرکٹرز ماضی میں آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں

سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے انڈین ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو 'منافق' قرار دیدیا۔


انٹرنیشل کرکٹ میں بھارت کیلئے 12 ون ڈے اور محض 3 ٹی20 کھیلنے والے سابق کرکٹر منوج تیواری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہار کا ذمہ دار انہیں قرار دیا۔

منوج تیواری نے گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیا کہ وہ پی آر کے ذریعے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، بارڈر-گواسکر ٹرافی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا کو کیوں کھلایا گیا جبکہ پرتھ کی کنڈیشنز پر آپ کے پاس آکاش دیپ جیسا کرکٹر موجود تھا، جس کا پیس بھی آسٹریلوی کنڈیشنز کےلیے زیادہ موثر تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں بھی قیادت کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

انہوں نے سوال کیا کہ بتائیں گوتم گمبھیر! آکاش دیپ نے کیا غلط کیا؟ اس نے بنگلادیش کیخلاف شاندار بالنگ کروائی لیکن اس کے باوجود آسٹریلوی کنڈیشنز میں اُسے بٹھا کر رکھا گیا اور نئے کھلاڑی کو ڈیبیو کروادیا۔

مزید پڑھیں: پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا

سابق کرکٹر نے گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے کچھ پرانے تعلقات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے خاندان کو گالی دی جبکہ سابق کپتان اور لیجنڈ سارو گنگولی کےلیے بھی گھٹیا الفاظ کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں

آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےلیے گمبھیر کے ساتھ کھیلنے والے منوج تیواری نے ساتھی کرکٹر کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو دوسروں کو تبلیغ کرتے ہوئے کہتے ہیں حقیقت میں اس کے بالکل برعکس ہیں۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }