اسلام آباد؛ غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم پولیس حراست سے فرار

فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اہلکار زخمی ہوگیا

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے فرار ہوگیا۔

فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ملزم کا تعاقب جاری ہے۔

ملزم کا آج عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }