لاس اینجلس میں آگ کی تباہ کاریاں، ہالی ووڈ اداکاروں کے کروڑوں ڈالرز کے گھر جل کر خاک
امریکی ریاست لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں بھڑکنے والی ہول ناک آگ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں کی رہائش کے مہنگے علاقے پیسیفک پالیسیڈز کو جلا کر راکھ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ آگ منگل کی صبح پیسیفک پالیسیڈز کے رہائشی علاقے میں لگی اور تیز ہواؤں کے باعث سے پھیلتی گئی۔ اس آگ کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری عمارتیں جل کر ختم ہوگئیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔