مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

یوپی ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے والے دونوں نمازیوں کیخلاف بی جے پی نے مقدمہ دائر کردیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے پر 2 مسلمانوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ گیا جس سے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ریلورے اسٹیشن کے احاطے میں اپنی کار کے پیچھے نماز پڑھنے پر دو مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ مقدمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے درج کرایا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس عمل کی وجہ سے کار پارکنگ کا مقصد فوت ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے دونوں نمازیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور نفرت آمیز نعرے بازی کی۔

بعد ازاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پولیس نے نمازیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس نے نمازیوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر گھر جانے کی اجازت دی۔

تاہم پولیس نے ہندواتوا کے غنڈوں کے خوف سے ابھی مقدمہ ختم نہیں کیا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں نمازیوں کو شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نمازیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی کار کے عقب میں عبادت کر رہے تھے جس سے کسی دوسرے کو کوئی زحمت یا پریشانی کا سامنا بھی نہیں تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف قانونی کارروائی بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاس ہے۔

 

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }