پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا آج مزید مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونا مزید 1100 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی:

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 239540 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }