عمران خان سیاسی نہیں کرمنل قیدی ہے، رہا نہیں کرسکتے، احسن اقبال

 پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم سازشیں کرتی رہی، یہ جماعت ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، پریس کانفرنس

فوٹو: فائل

کراچی:

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو آج تک را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ 

احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم سازشیں کرتی رہی، یہ جماعت پاکستان دشمن عناصر کا اثاثہ اور ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کو مغرب میں نیچے گرانا چاہا۔ 

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت درست کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے،ہمارے آنے کے بعد دنیا بھر میں اب پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کے چرچے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملک میں 30 فیصد زیادہ ترسیلات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا میگا پروگرام اڑان شروع کر رکھا ہے، اڑان پروگرام کے بعد اب پاکستانی معیشت نے اڑان بھرنی ہے، انہوں نے کہا کہ جس ملک کی سڑکوں پر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار نہیں آسکتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے مقدمے ملکی عدالتوں میں لڑے، ہم نے اپنے ملک کو بدنام نہیں کیا، آج پی ٹی آئی مظلوم بنتی ، پی ٹی آئی نے ملکی پچاس ارب روپے اپنے دوست کے اکاونٹ میں ڈلوائے ، یہ ڈاکہ نہیں تو کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نیازی نے قیمتی تحائف سستے داموں فروخت کرکے خود کو فائدہ پہنچایا،نیازی سیاسی قیدی نہیں ایک کرمنل قیدی ہے، حکومت نیازی کو رہا نہیں کرسکتی۔ 

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }