بھارت میں ایک شخص کو اربوں روپے کا بجلی کا بل موصول
بھارت میں ایک شخص کو 650 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد مالیت کا بجلی کا بِل بھیج دیا گیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہماچل بردیش کے علاقے ہمیر پور سے تعلق رکھنے والے للت دھیمن (جو چھوٹے پیمانے پر ایک کنکریٹ کا کاروبار چلاتے ہیں) کو شعبہ توانائی کی جانب سے ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے اربوں روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔
للت بل موصول ہونے کے بعد بجلی کے دفتر پہنچے جہاں کا عملہ ان کا بل دیکھ کر ششد رہ گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے 210 کروڑ بھارتی روپے کا بل بھیج دیا گیا، جبکہ دراصل 4047 روپے کا بل تھا۔
پاور ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر اشیش کپور کا کہنا تھا کہ صارف کو غلط بل ایک سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث ارسال ہوا۔