اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں پر بم برسا دئیے
ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پر بم برسا دئیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں شدید بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں اور پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں سے حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہ، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے یمن سے فائر کیے 2 ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری جانب حماس سے یمن پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔