حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

حج کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصل کیا ہے۔

 

حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے حج کےخواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔

مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرینگے۔

پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن اور قونصلیٹس میں حج کے خواہشمند امیدوار بغیر اپوائمنٹ تجدید پاسپورٹ کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

پہلی دفعہ پاکستانی پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کی کلیرینس کیلئے بھی خصوصی سیل بھی قائم کردیا گیا، حاجیوں کو پاسپورٹس ترجیحی بنیادوں پرجاری کئے جائیں گے.

 

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }