کراچی میں سردی؛ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی
شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جب کہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضاوں پر جزوی بادلوں کی وجہ سےدرجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم کل بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چندروز کے دوران شہرمیں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔