الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلیے، الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے تحت ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے گئے،
اس میں کہا گیا کہ درخواست گذار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے،
درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔
فیصلے کے مطابق درخواست گذار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگھوٹوں کے نشانات واضح ہیں، درخواست گذار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن نے آر او سے تفیصلی رپورٹ طلب کرلی، الیکشن کمیشن آئندہ سماعت 16 جنوری کو کریگا، الیکشن کمیشن نے آر او سمیت امیدواروں کو طلب کرلیا
ری پول کرائے گئے 15 پولنگ اسٹیشنر کے فارم 45 بھی طلب کرلیے۔