میٹا نے ’ہم جنس پرستوں‘ سے متعلق اہم پابندی ہٹادی
ٹیکنالوجی کی کمپنی ’’میٹا‘‘ نے فیس بک سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی کو ہٹانے کو اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کو توسیع دی جارہی ہے۔
مارک زکر برگ کے اعلان کے مطابق کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو ’دماغی مریض‘ یا خواتین کو ’پراپرٹی‘ کہنے پر سے پابندی ہٹادی۔
میٹا کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کرسکیں۔
مارک زکر برگ کے ہم جنس پرستوں کے خلاف تبصروں پر پابندی ہٹانے کے معاملے پر ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی طرف سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔