اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کب ریلیز ہوگی؟
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے اکشے کمار کی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جو جلد بڑے پردے پر ہارر کامیڈی پیش کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی ہارر کامیڈی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور ومیکا گابی بھی اس پر کام شروع کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔