فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 50 افراد زخمی
فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں سنٹرل اسٹیشن پر دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ 100 افراد کو اسپتالوں میں چیک کیا گیا اور کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرام نے پٹری تبدیل کی اور وہ اسٹیشن پر کھڑی ہوئی دوسری ٹرام سے ٹکرا گئی۔
واضح رہے کہ اسٹراس برگ 1994 میں دوبارہ ٹرام سروس شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔