لاہور: وائلڈ لائف ہسپتال کے لئے عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب وائلڈ لائف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف ہسپتال سفاری زو کے لئے کنٹریکٹ پر عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہورسفاری زو کی اپ گریڈیشن کے بعد یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈلائف ہسپتال بھی بنایا گیا ہے۔
ہسپتال کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرویٹرنری سروسز،غذائی ماہر اور ٹیکنالوجسٹ سمیت 12 مختلف پوسٹوں پر 30 افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق ہسپتال کے لئے تمام عملہ 30 جون 2026 تک کنٹریکٹ پربھرتی ہوگا۔ امیدواروں سے 25 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
واضع رہے کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو میں جانوروں اورپرندوں کے علاج معالجہ کے لئے چھوٹے پیمانے پر پہلے بھی ہسپتال موجود ہیں تاہم وہاں صرف ایک سینیئر ویٹنری آفیسربھرتی ہے جب کہ بڑے جانوروں جن میں زرافہ، دریائی گھوڑا، گینڈا شامل ہیں ان کے ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ کے لئے سہولیات موجود نہیں ہیں۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔