چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے! انکشاف
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بمراہ کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ انہیں انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے وقت دیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے، بھارت کے مشہور کرکٹر کے بیان پر تنازع
بھارتی میڈیا نے اپنے رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ جمع کرانے کیلئے توسیع مانگی ہے جبکہ حتمی اسکواڈ جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ انجری کا شکار، چیمپئنز ٹرافی تک باہر رہنے کے خطرات منڈلانے لگے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔