چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب باہر
انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش ایشیائی ٹیموں میں چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔
بنگلادیش نے کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت نظم الحسن شانتو کے سپرد کی گئی ہے۔
میگا ایونٹ کیلئے سابق کپتان اور سینئیر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 15 رکنی اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن دوسری بار بھی بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد انکی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ اٹھ گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کو شکیب کی صورت میں بڑا دھچکا