چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا نام دینے کی آخری تاریخ، پاکستان کا ارادہ کیا؟

صائم ایوب کی رپورٹس کے باعث پی سی بی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کرنے لگا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 یا سے زائد رکنی اسکواڈ جمع کروانے کی ڈیڈلائن آج ختم ہوگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کیلئے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت ایونٹ سے ایک ماہ قبل کھلاڑیوں کے نام جمع کروانے ہوتے ہیں، چیمپئینز ٹرافی کیلئے یہ ڈیڈ لائن 12 جنوری (یعنی آج) ہے۔

متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم کھیلیں گے یا نہیں! فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسکواڈ کے اعلان سے قبل جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کررہا ہے جس کے بعد حتمی اسکواڈ تشکیل دینا چاہتا ہے۔

اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے! انکشاف

چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، جس کیلئے اسکواڈ کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم یہی اسکواڈ برقرار رکھا جائے گا جس میں کم ازکم تبدیلیاں ہوں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کے نام بھیجوانے کی ڈیڈ لائن، کیا صائم ایوب کا نام بھیجا جائے گا؟

اس سہ ملکی سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنیوالے اوپنر فخر زمان کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }