لوگ زمین سے مریخ کا واضح مشاہدہ کس دن کرسکیں گے؟
16 جنوری جمعرات کو مریخ سورج اور زمین کی سیدھ میں آجائے گا جس سے لوگ اس مظہر کا باآسانی مشاہدہ کرسکیں گے۔
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ہر 26 ماہ بعد رونما ہونے والے اس واقعے کو 'استقبال' کہا جاتا ہے جس میں سورج مریخ کو مکمل طور پر روشن کر دیتا ہے۔
ملائیشین اسپیس ایجنسی (Mysa) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس عنقریب واقعے کا اعلان کیا۔
سرکاری ادارے کے مراسلے میں بھی کہا گیا کہ واقعے کو ’استقبال‘ کہا جاتا ہے جس میں سورج کے مخالف سیاروں کی پوزیشن سے مراد زمین کی طرف اشارہ ہے۔ اس واقعے میں زمین سے مریخ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ سیارہ زمین سے جنوری سے جولائی تک نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ آخری بار ایسا ہی واقعہ 8 دسمبر 2022 کو پیش آیا تھا۔