امریکی لائبریری کو 72 سال بعد کتاب واپس کردی گئی
حال ہی میں نیو یارک پبلک لائبریری کو ایگور اسٹراونسکی کی 1936 کی سوانح عمری کی کتاب 72 سال بعد واپس کی گئی ہے۔
لائبریری کے ڈائریکٹر بلی پیروٹ نے کہا کہ انہیں کرسمس سے کچھ دن پہلے لائبریری کی ففتھ ایونیو برانچ سے کال موصول ہوئی۔
صورت حال ایک کتاب کی واپسی کی تھی جو 4 اپریل 1952 کو چیک آؤٹ کی گئی تھی اور دو ہفتے بعد واپس آنی تھی۔
پیرٹ نے بتایا کہ ہم معمول کے مطابق ہر وقت 80 یا 90 کی دہائی سے کتابیں حاصل کرتے ہیں لیکن صدی کے وسط سے شاذ و نادر ہی چیزیں ملتی ہیں۔"
پیرٹ نے کہا کہ ایگور اسٹراونسکی کی سوانح عمری ایک شخص نے واپس کی جس نے بتایا کہ اس کی والدہ نے اسے برونکس میں لائبریری کی ووڈ اسٹاک برانچ سے اس وقت چیک آؤٹ کیا تھا جب وہ ہنٹر کالج میں موسیقی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔