وزیرخزانہ کی ہانگ کانگ میں اہم ملاقات، عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو

ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات میں وزیرخزانہ نے پاکستان کی معیشت پر گفتگو کی

محمد اورنگزیب (فوٹو: فائل)

HONG KONG:

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی گئی اور سروس لانگ مارچ کا ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کا عزم دہرایا گیا۔

وزیرخزانہ اور دیگر نے دوران گفتگو بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }