ویڈیو: پاکستانی نوجوان کی مہارت، کمبل کے سائز کی 12 فٹ گول روٹی بناکر سب کو حیران کردیا
پاکستانی نوجوان نے کمبل جتنی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے پاکستانی نوجوان کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی جس کو 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
صہیب نے ویڈیو میں بتایا کہ نان بائی نے مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کی بیلا اور پھر اس کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔
انہوں نے اس کو دنیا کی سب سے بڑے روٹی قرار دیا جس میں نان بائی کو مہارت کے ساتھ روٹی کو توے کی جگہ گول پر ڈالتے بھی دکھایا گیا ہے۔
نان بائی کی مہارت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے اتنی بڑی روٹی بنانے کی تکنیک پر دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا "مجھے وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جہاں یہ آٹا نان بائی کے بازو، چہرے، پاؤں اور بالوں سے ٹکرایا، اسی وجہ سے ذائقہ آتا ہے‘‘۔