لاس اینجلس آگ، فائر فائٹرز پر مشتمل پہلی بیرونی امداد کیلیفورنیا پہنچ گئی
امریکی تاریخ کی بدترین آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز پر مشتمل پہلی بیرونی امداد کیلفورنیا پہنچ گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میکسیکو نے کیلیفورنیا میں فائر فائٹرز کی ایک ٹیم بھیجی ہے تاکہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایکس پر لکھا کہ امدادی گروپ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے لیے روانہ ہو رہا ہے، جس میں فائر فائٹرز میکسیکو اور کیلیفورنیا کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور دو طیاروں کے سامنے رن وے پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک یکجہتی کا ملک ہیں۔
کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے تعیناتی کے اعلان کے بعد ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں میکسیکو کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کرنے پر صدر شین بام کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔