بھارتی کامیڈین جونی لیور کا عمران اشرف کیلئے محبت بھرا پیغام

عمران اشرف نے اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دے دیا

بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے پاکستان کے اداکار عمران اشرف کے لیے بھارت سے محبت بھرا ویڈیو پیغام بھیجا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

جونی لیور نے عمران اشرف کے مقبول کردار ’بھولا‘ کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری کمال کی ہے۔ انہوں نے عمران اشرف کی میزبانی کی مہارت کو بھی سراہا اور کہا کہ میزبانی ایک مشکل کام ہے، لیکن عمران نے اسے بہت خوبصورتی سے انجام دیا۔

جونی لیور نے یہ بھی کہا کہ عمران اشرف کے پروگرام کی ٹیم میں شامل تمام کامیڈین لیجنڈ ہیں، اور یہ کہ عمران اپنے شو میں آنے والے مہمانوں کے ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے کا کام بھی شاندار طریقے سے کر رہے ہیں، جو کہ بہت قابل ستائش بات ہے۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں جونی لیور نے عمران اشرف اور ان کے شو ’مذاق رات‘ کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران اشرف نے اس محبت بھرے پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دے دیا۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }