کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ انہیں سریاب مل کے قریب ملزمان نے نشانہ بنایا

اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے سریاب مل کے قریب انہیں نشانہ بنایا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز


کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ سریاب مل کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کیا تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے تلاش شروع کردی۔

Load Next Story