بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا ون ڈے میں ایک اور اعزاز

بھارتی ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا
فوٹو : بی سی سی آئیفوٹو : بی سی سی آئی

فوٹو : بی سی سی آئی

کراچی:

بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

راج کوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان بھارت نے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔

اس سے قبل، انڈین ویمن ٹیم نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی دو وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 5 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہی بنا پائی تھی۔

ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں ڈبلن کے میدان میں آئرلینڈ کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 491 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم چار مرتبہ 400 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتی ہے۔ انہوں نے 29 جنوی 1997 میں پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 455 رنز بنائے تھے۔

Load Next Story