اس پھل کا رس آپ کو وزن قابو کرنے میں مدد دے سکتا ہے!

اس جوس کو استعمال کرتے ہوئے میٹابولزم کو بہتر کیا جا سکتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایلڈر بیری کا جوس پینے سے پیٹ کے بیکٹیریا میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں اور وزن قابو کرنے کے لیے میٹابولزم کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

جرنل نیوٹریئنٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایک ہفتے تک روزانہ تقریباً 28 گرام ایلڈر بیری کا رس پینا پیٹ میں رہنے والے مائیکروبز کو بدل سکتا ہے اور جسم کی گلوکوز برداشت کرنے کی صلاحیت اور فیٹ آکسیڈیشن کو بہتر کر سکتا ہے۔

یہ جامنی بیری یورپ کے مقامی درخت ایلڈر پر پایا جاتا ہے۔ اس درخت کو بڑے پیمانے طبی مقاصد کے لیے اور مدافعتی نظام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ اس پھل کے دیگر فوائد کو مناسب طریقے سے نہیں سمجھا گیا ہے۔

تحقیق کے شریق مصنف پیٹرک سولورسن کا کہنا تھا کہ ایلڈر بیری کی تجارتی اور غذائی کے حوالے سے کم پزیرائی کی جاتی ہے۔ اب ہم انسانی صحت کے لئے اس کی حیثیت کو سمجھنا شروع کر رہے ہیں، اور نتائج بہت دلچسپ ہیں۔

Load Next Story