جنگ بندی معاہدہ تقریباً مکمل، حماس نہ مانی تو وہ ہوگا جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا؛ ٹرمپ
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر کہا ہے کہ ڈیل کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان ہوجائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کیپیٹل ہل کی عمارت میں اپنی جماعت ریپبلکن کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔
نومنتخب امریکی صدر نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ مصافحہ ہوچکا ہے۔ انھیں یہ کرنا ہوگا اب بھی اگر وہ (حماس) اسے مکمل نہیں کرتے ہیں تو انھیں (حماس کو) وہ کچھ دیکھنا ہوگا جیسا انھوں نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا۔
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر یرغمالیوں کا معاہدے کو فائنل نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حماس کی قید میں قید یرغمالیوں کی رہائی کا 3 مرحلوں پر مشتمل منصوبہ طے پا گیا، فریقین حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔