وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ اہم محکمے ضم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024ء کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد:

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلوں کے ساتھ محکموں کو متعلقہ وزارتوں میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی۔

بعد ازاں وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دیدی ۔ علاوہ ازیں کابینہ نے نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دیدی۔

Load Next Story