تنہائی کے شکار عمر رسیدہ افراد کیلئے جاننے کی باتیں

لوگوں کے آنے اور ملنے کا انتظار نہ کریں، ان سے ملنے کے لیے خود جائیں

تنہائی کی بات کی جائے تو بوڑھے لوگ خاص طور پر تنہائی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور یہ ان کی صحت پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے۔

مغربی ممالک میں یہ صورتحال زیادہ بدتر ہے۔ صرف انگلینڈ میں ہی 75 سال سے زیادہ عمر کے 20 لاکھ افراد تنہا رہتے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے سے زیادہ کسی دوست، پڑوسی یا اہل و اعیال کے کسی رکن سے بات نہیں کرپاتے۔

عمر رسیدہ افراد مختلف وجوہات کی بنا پر سماجی طور پر تنہا ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کمزور ہونا، اپنے خاندان کا مرکز نہیں رہنا، شریک حیات اور دوستوں کی موت، معذوری یا بیماری کا شکار ہونا۔


تاہم پریشانی کی بات نہیں، ایسے لوگ اپنی تنہائی پر طرزِ زندگی میں تبدیلیوں سے قابو پاسکتے ہیں۔ یہ طریقے درج ذیل ہیں؛


1) دوسروں کو دیکھ کر مسکرانے یا بات چیت شروع کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

2) اپنوں کو چائے کی دعوتی پر سہی، لیکن بلائیں۔ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ سے ملنا نہیں چاہتا۔ لیکن اکثر دوست، خاندان اور پڑوسی آپ کی طرف سے اس اقدام پر خوشی کی اظہار کرسکتے ہیں۔

3) فون پر کسی دوست یا رشتہ دار کے ساتھ بات چیت کرنا آپ کو اچھا محسوس کراسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے دوست اور خاندان خاص طور پر پوتے پوتیاں جو بیرون ملک یا دوسرے شہر رہتے ہیں، ان سے رابطے میں رہنے کا ایک اچھا ذریعہ کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال کرنا ہے۔

4) مقامی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔

5) اپنی ڈائری لکھنے کی عادت اپنائیں۔

6) لوگوں کے آنے اور ملنے کا انتظار نہ کریں، ان سے ملنے کے لیے خود جائیں۔

7) دوسروں کی مدد کریں۔ زندگی بھر میں جو آپ نے تجربہ اور علم حاصل کیا ہے، اسے دوسروں تک پہنچائیں۔

Load Next Story