روہت شرما مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے کب دور ہوجائیں گے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئینز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کیلئے اپنے قریبی دوستوں اور فیملی سے مشاورت مکمل کرلی ہے، وہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجائیں گے۔
البتہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: پنڈت کے در پر حاضری کام نہ آئی! کوہلی بھٹے کی وجہ سے پھنس گئے
اس سے قبل روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔