’دل تھام لے پیارے‘ : پاکستانی نوجوان نے شائقین کرکٹ کیلیے اے آئی سے ترانہ بنالیا
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی سے آشنا نوجوان نے اے آئی کا نئی طرز پر استعمال کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی خوش کردیا۔
اس نوجوان کا نام ایاز خان ہے جس نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے ایک نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس نغمے کا بلواسطہ پی ایس ایل سے تعلق نہیں جبکہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے بعد پھر ویڈیو بنانے کا مرحلہ آیا جس کو رات دن کی محنت کر کے تیار کیا گیا۔
نغمے میں قوم اور کرکٹ کے رشتے کے ساتھ کھلاڑیوں کی لگن اور جدوجہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی کیا ہے؟
گزشتہ چند سالوں سے ابھرتی ہوئی اے آئی ٹیکنالوجی جسے مصنوعی ذہانت بھی کہا جاتا ہے اُس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس میں کمانڈ کے ذریعے ٹیکنالوجی سے ہر وہ کام کروایا جاسکتا ہے جسے کوئی انسان کمپیوٹر یا مشینری سسٹم پر انجام دیتا ہے۔