2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 انڈین فلموں کی فہرست جاری

بالی وڈ کے لیے یہ سال کمزور رہا، لیکن استری 2 نے 740.28 کروڑ روپے کا بزنس کر کے حیران کر دیا

فوٹو : انسٹاگرام

2024 بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے باکس آفس کلیکشن کے لحاظ سے ایک غیر معمولی سال ثابت ہوا، مگر بالی وڈ کے لیے زیادہ متاثر کن نہیں رہا۔

2023 کے برعکس، جہاں چار فلموں نے 500 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا، 2024 میں صرف ایک فلم اس مقام تک پہنچ پائی۔

2024 میں بھارتی باکس آفس پر ریجنل سینما نے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ سال کی سب سے بڑی فلم، پشپا 2 – دی رول نے حیران کن طور پر 1403 کروڑ روپے کمائے۔ اس فلم کے ہندی ڈب ورژن نے بھی زبردست کمائی کی اور 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

دوسری سب سے بڑی فلم کالکی 2898 اے ڈی رہی، جس نے 776 کروڑ کی کمائی کی۔ یہ ایک فیوچرسٹک فلم تھی جس میں مائتھولوجیکل ٹچ بھی شامل تھا، اور اسے تیلگو سنیما کے بڑے بجٹ پروجیکٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بالی وڈ کے لیے یہ سال کمزور رہا، لیکن استری 2 نے 740.28 کروڑ روپے کا بزنس کر کے حیران کر دیا۔ یہ نہ صرف بالی وڈ کی سب سے بڑی فلم بنی بلکہ ہارر کامیڈی میں ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوئی۔

دیوالی پر ریلیز ہونے والی دو بڑی فلمیں، بھول بھلیاں 3 اور سنگھم اگین، نے بالترتیب 334.67 کروڑ اور 316.45 کروڑ کا بزنس کیا۔ اجے دیوگن، جو سنگھم اگین کا حصہ تھے، 2024 میں واحد اداکار تھے جن کی دو فلمیں ٹاپ 15 کی فہرست میں شامل ہوئیں۔

تمل سنیما کی دو فلمیں، دی گریٹسٹ آف آل ٹائم (305 کروڑ) اور امران (258 کروڑ)، نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ملیالم فلم منجمّل بوائز (170 کروڑ) کی کامیابی ایک حیرت انگیز لمحہ ثابت ہوئی، جو اس زبان کے سینما کے لیے ایک نایاب موقع تھا۔

ہالی وڈ کی دو فلمیں بھی اس فہرست کا حصہ بنیں۔ ڈیڈپول اینڈ وولورین نے 153 کروڑ، جبکہ مفاسا: دی لائن کنگ نے 146 کروڑ کا بزنس کیا اور اب بھی کچھ سینما گھروں میں چل رہی ہے۔

ٹاپ 10 بھارتی فلمیں 2024 (گراس کلیکشن کے ساتھ)


پشپا 2 – دی رول - 1403 کروڑ
کالکی 2898 اے ڈی - 776 کروڑ
استری 2 - 740.28 کروڑ
دیوڑا - 347 کروڑ
بھول بھلیاں 3 - 334.67 کروڑ
سنگھم اگین - 316.45 کروڑ
دی گریٹسٹ آف آل ٹائم - 305 کروڑ
امران - 258 کروڑ
فائٹر - 244.70 کروڑ
ہنومان - 240 کروڑ
 

Load Next Story