سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے

(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلیےسابق اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ عبدالرحمان کو ٹیم کے ساتھ رکھنے کا مقصد نعمان علی،ساجد خان اور ابرار احمد سے مزید بہتر پرفارمنس لینا ہے۔

اسپن وکٹوں پر یہ تینوں بولرز پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ہوسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

Load Next Story