خدیجہ شاہ مقدمات کی تفصیلات، درخواست کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں

چیف جسٹس آف پاکستان کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی  کیس کی سماعت کل ہوگی۔  

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

عدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے کل تک جواب طلب کر رکھا ہے۔خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Load Next Story