لاس اینجلس میں راکھ کے ڈھیر میں آسکر ایوارڈ کی تصویر؛ کتنی حقیقت کتنا فسانہ

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی
لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے فنکاروں کا مہنگا آگ میں جل کر تباہ ہوگیا ہےلاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے فنکاروں کا مہنگا آگ میں جل کر تباہ ہوگیا ہے

لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے فنکاروں کا مہنگا آگ میں جل کر تباہ ہوگیا ہے

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں ہالی ووڈ کے کئی ممتاز اداکاروں کے گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ ان کی وائرل تصاویر میں سے ایک میں آسکر ایواڈ بھی ملبے میں دکھائی دیا۔

یہ تصویر سب سے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پھیل گئی۔

معروف اداکارہ آئزہ بیلا روسیلینی بھی اس تصویر کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں پاسکیں اور ایک درد بھرے میسیج کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے بھائی روبرٹو سے بات کی اور اُس نے مجھے یہ دلخراش تصویر بھیجی۔

یاد رہے کہ آئزہ بیلا کی والدہ تین بار آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ انگرِڈ بیرجمین ہیں اور ان کے والد فلم میکر روبرٹو روسیلینی بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں۔

تاہم جب تصویر کی حقیقت کو جاننے کے لیے اسے گوگل ریورس امیج سرچ پر ڈھونڈا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Isabella Rossellini (@isabellarossellini)

ریڈ فورڈ کے ترجمان نے بھی انٹرٹینمنٹ وِیکلی کو بتایا کہ یہ ایک فیک تصویر ہے اور جن سے یہ ایوارڈ منسلک کیا جا رہا ہے وہ لاس اینجلس میں متاثرہ علاقے میں نہیں رہتے ہیں۔

 

Load Next Story